ڈی جی سپورٹس پنجاب کی گگھڑ منڈی سپورٹس کمپلیکس مئی2019 تک مکمل کرنے کی ہدایت


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے گگھڑ منڈی میں زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس منصوبے کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے ہدایت کی منصوبہ مئی 2019تک ہر صورت مکمل کیا جائے، اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر خواجہ سیف الرحمٰن،پی ایم یو کے افسران و دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے ان کو منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے بیڈمنٹن کورٹ، ٹینس کورٹ، کرکٹ، فٹ بال گراؤنڈز اور فلڈ لائٹس کی تنصیب کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے میں تعمیراتی سامان اعلیٰ معیار کا استعمال کیا جائے اس معاملے پر کسی قسم کی کوئی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی

انہوں نے منصوبے پر کام کی رفتار بھی تیز کرنے کی ہدایت کی اور اس کی پندرہ روزہ رپورٹ بھیجنے کا حکم دیا، انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے ترقیاتی منصوبے نوجوانوں کے لئے بنائے جا رہے ہیں لٰہذا ان کو مقررہ مدت میں ہی مکمل کیا جائے تاکہ نوجوان ان سہولتوں سے فائدہ اٹھاکر اپنے کھیل کو بہتر بنا سکیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے منصوبے کی ایس این ای (SNE)بھی بنانے کی ہدایت کی تاکہ منصوبے کی تکمیل کے بعد اسے احسن طریقے سے استعمال میں لایا جاسکے۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کمشنر گوجرنوالہ اسد اﷲ فیض سے بھی ملاقات کی اور سپورٹس کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تعارف: newseditor