حبیب بینک نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اکاونٹس منجمد کردیئے.

 

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی کی ہدایات پر حبیب بینک نے پی ایچ ایف کے اکاونٹس منجمد کردیئے۔

صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے پی ایچ ایف کے اکاونٹس آپریشنز کو منجمند کرنے ہدایت غیرآئینی اور غیرقانونی طور پر پی ایچ ایف اکاونٹس کے استعمال سے روکنے کے لئے کی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے حبیب بینک کو جاری کئے گئے ہدائتی مراسلہ میں صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے پی ایچ ایف اکاونٹس آپریشنز کو منجمند کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا

کہ تاحال اکاونٹس آپریشن کو منجمد کردیا جائے تاوقت کہ صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نئے آفیشل دستخط بینک کو نہ بھجوادیں۔

حبیب بینک نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پی ایچ ایف اکاونٹس آپریشنز کو وقتی طور پر منجند کردیا ھے۔

 

 

 

error: Content is protected !!