ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ)صدر اے سی سی ناظم الحسن کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کو سالانہ ایونٹ بنانے کی تجویز زیر غور ہے،زیادہ ایونٹ ہونے سے ایشیا میں کرکٹ کو فروغ ملے گا۔صدر ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ ہرسال کروانےکی تجویز دیدی، ناظم الحسن کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد سالانہ بنیادوں پر کروانے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ، ایشیا کپ اور ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ بھی منعقد کرواتا ہے، ایشیا کپ کے بعد انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ بھی ہر سال کروانے کی خواہش ہے۔صدر اے سی سی ناظم الحسن کا کہنا ہے کہ زیادہ ایونٹ کے انعقاد سے ایشیا میں کرکٹ کو فروغ ملے گا۔واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل ہر دو سال بعد ایشیا کپ منعقد کرواتا ہے۔