زونIII’اے‘ ڈویثرن لیگ‘ اسد الحق اور اویس بٹ کی سنچری پارٹنرشپ


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) اسد الحق اور اویس بٹ کی پہلی وکٹ پر 146رنز کی شراکت نے دہلی بوائز کو میمن جیم خانہ کیخلاف 69رنز کی فتح سے ہمکنار کرکے کے سی سی اے زونIII’اے‘ ڈویثرن لیگ میں پورے پوائنٹس اپنی ٹیم کے کھاتے میں درج کرادئے۔اسد الحق نے 77اور اویس بٹ نے 57رنز اسکور کئے۔ شہباز احمد نے 12رنز پر 4وکٹیں اپنے نام کیں۔اصغر خان کی 3وکٹیں اور 45رنز غیر موثر رہے۔ کے جی اے جیم خانہ گراؤنڈ پر دہلی بوائز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ان کے اوپنرز اسد الحق اور اویس بٹ نے اپنی ٹیم کو 146رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا ۔ اسد الحق نے 77رنز کی اننگز مکں 5چوکے اور ایک چھکا جبکہ اویس بٹ کے 57رنز میں 5چوکے شامل تھے۔ محمد ہریرا ایک چوکا لگا کر 17رنز بنا سکے۔ دیگر کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا اور پوری ٹیم 37.1اوورز میں 202رنز پر پویلین لوٹ گئی۔اصغر خان نے 33رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ ندیم امین اور عصام مجید کے ہاتھ بھی 2,2وکٹیں لگیں۔میمن جیم خانہ کی جوابی اننگز 29اوورز تک محدود رہی اور تمام کھلاڑی 133رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ اصغر خان 45رنز میں 4چوکے اور ایک چھکا لگا کر حریف ٹیم کی فتح کی راہ میں عارضی رکاوٹ بنے۔ فیضان ملک 18رنز میں ایک چوکا اور خضر الحسن 17رنز میں 2چوکے اورزہیب نے 11رنز میں ایک چھکا لگا لگا اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا۔ شہباز احمد نے تباہ کن بولنگ کی اور 12رنز پر حریف ٹیم کے 4مہرے کھسکائے۔رجب رئیس نے 17رنز پر 2کھلاڑیوں کو پویلین لوٹنے پر مجبور کیا۔ایمپائرز جنید افضل اور سہیل احمد جبکہ آفیشل اسکورر محمد منہاج تھے۔

تعارف: newseditor