عاقب جاوید کا ورلڈ کپ کیلئے منتخب سکواڈ پر عدم اعتماد کا اظہار

سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر ہی ہماری اصل پرابلم ہے، مجھے نہیں لگتا سلیکٹ کی گئی ٹیم ورلڈ کپ میں بہت اچھا کر سکے گی۔نجی ٹی وی چینل پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ ایشیا کپ والی ہی ٹیم منتخب ہوئی ہے، شان مسعود نے پرفارم کیا، خوشی ہے کہ انہیں اسکواڈ میں جگہ ملی ہے۔

 

عاقب جاوید نے کہا کہ شان مسعود نے اپنی بیٹنگ بہتر کی ہے، مجھے نہیں پتہ حیدر علی کو کس بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، حارث کی سلیکشن بھی سمجھ نہیں آتی، اس نے کہاں پرفارم کیا ؟سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اوپننگ میں بابر اور رضوان ہی ہوں گے، وہ جگہ تو خالی نہیں ہوگی، تیسرے نمبر پر شان کو کھلایا جائے گا۔

 

عاقب جاوید نے کہا کہ آپ کو شعیب ملک اور سرفراز احمد سے ضد ہے تو کوئی نیا ٹیلنٹ لائیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی بولنگ اچھی ہے مگر بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا رہے گا۔

error: Content is protected !!