دورہ آسڑیلیا پرتوجہ صرف کھیل پر ہو گی،ویرات کوہلی


سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں ان کی توجہ محاذ آرائی نہیں بلکہ کھیل پر ہوگی۔بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا میں ہے جہاں 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا معرکہ 6 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں ہوگا۔ہر بار بھارت آسٹریلیا سیریز میں تنازعات ضرور جنم لیتے ہیں لیکن اس بار ویرات کوہلی کچھ الگ موڈ میں ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ سیریز میں ان کی ساری توجہ کھیل پر ہوگی اور وہ محاذ آرائی پر توجہ نہیں دیں گے ۔کوہلی کا کہنا تھا کہ انہیں کھیل کے علاوہ کچھ اور ثابت نہیں کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ وہ ماضی کے مقابلے میں اب کافی بدل گئے ہیں۔

تعارف: newseditor