لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈیسکون کے زیر اہتمام کارپوریٹ سیکٹر ز کی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میںنیسلے نے فاطمہ گروپ کو شکست دیدی ، نیسلے نے مسلسل دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ ڈیسکون سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل میچ لاہور جمخانہ کلب باغ جناح میں کھیلا گیا۔
نیسلے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں161 رنز بنائے، حامد حیات نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔فاطمہ گروپ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 132 رنز بناسکی۔اختتامی تقریب میں چیئرمین ڈیسکون گروپ تیمور دائود اور چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل دائود سمیت دیگر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تیمور داد اورفیصل داد نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزر فہیم مختار بٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیسکون گروپ نے کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے او ر یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ ڈیسکون سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کو بیحد پذیرائی ملی ہے جس سے ہمارے حوصلے بڑھے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہوئے تو ڈیسکون بھی اس میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ایونٹ کے پول میچز میں ڈیسکون کے مبشر اقبال بہترین بیٹسمین، ڈیسکون کے وسیم ولیم بہترین بالر، ٹیٹرا پیک کے جنید بٹ کوبہترین فیلڈ ، پیکجز کے مزمل غفارکوبہترین آل رائونڈر
ایبکس کے احمد رضا کوبہترین وکٹ کیپر جبکہ ایونٹ میں سب سے ذیادہ چھکے لگانے پر نیسپاک کے عاشر وقار کو ایوارڈ زسے نوازا گیا۔چیئرمین ڈیسکون گروپ تیمور داد نے فاتح ٹیم نیسلے کو اور رنر اپ ٹیم فاطمہ گروپ کوٹرافیاں دیں۔