روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 3 دسمبر, 2018

ہاکی ورلڈ کپ،ارجنٹائن نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی،سپین اور فرانس کا مقابلہ برابر

بھوبھنیشور(سپورٹس لنک رپورٹ)ہاکی ورلڈ کپ کے چھٹے دن ارجنٹائن نے نیوزی لینڈ کو 0-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی کی امیدیں روشن کر لی ہیں جبکہ فرانس اور اسپین کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔بھارت کے شہر بھوبھنیشور میں کھیلے جا رہے 14ویں عالمی کپ میں میچ کے ابتدائی 10 منٹ میں نیوزی لینڈ نے بہتر ...

مزید پڑھیں »

بسم اﷲاسپورٹس لیثررلیگس انٹرکلب چمپئن شپ کی فاتح بن گئی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) بسم اﷲ اسپورٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ریڈ آرمی کو 1-0سے شکست دے کر لیثررلیگس انٹر کلب چمپئن شپ کی فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔ میچ کا فیصلہ کن گول فاتح ٹیم کے عبید سومرونے 12ویں منٹ اسکور کیا۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سید عثمان شاہ،صدر، ڈی ایف سینٹرل اورگروپ لیڈر ڈی ایف ...

مزید پڑھیں »

ثاقب کرکٹ‘ مطیع الرحمن اورفواد غوری کی سنچری شراکت سے منصورہ سرخرو

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کے سی سی اے زون IIکی اجازت اورپاک فلیگ سی سی کے زیر اہتمام جاری محمد ثاقب میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دونوں میچوں میں جوابی بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں فتح سے ہمکنار ہوئیں۔منصورہ اسپورٹس نے یکطرفہ مقابلے کے بعد حریف الشہزاد سی سی کو 10وکٹوں اور قذافی جیم خانہ نے غلام رسول میموریل کرکٹ ...

مزید پڑھیں »

ملتان نے چھٹی قومی ڈس ایبلڈ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی

راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)ملتان نے چھٹی قومی ڈس ایبلڈ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں اسلام آباد کو دلچسپ مقابلے کے بعد 59 سے ہرا کر مسلسل تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اسلام آباد کی ٹیم 232 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ملتان کے کپتان مطلوب قریشی کو ...

مزید پڑھیں »

30ویں نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ ،،واپڈا نے پنجاب کلرز کی ٹیم کو 4-0سے شکست دیدی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ 30ویں نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد سے خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، پنجاب کلرز کی ٹیم پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی جس پر پنجاب کلرز کی ٹیم خصوصی مبارکباد کی مستحق ہے، پنجاب ...

مزید پڑھیں »

پاکستان میں پہلی بارمختلف کیمپوں میں مقیم افغانیوں کیلئے کرکٹ لیگ کا اعلان

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مختلف کیمپوں میں مقیم افغانیوں کیلئے کرکٹ لیگ شروع کی جارہی ہے جوکہ پانچ دسمبرسے دس دسمبر تک پشاورسمیت صوبے کے دیگراضلاع میں بیک وقت کھیلی جائے گی افتتاحی میچ پانچ دسمبر ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاورمیں کھیلاجائے گاان خیالات کااظہارافغان کمشنر ، عباس خان نے میڈ یا سنٹر میں منعقدہ ...

مزید پڑھیں »

سپورٹس کیلنڈر کے تحت کھیلوں کے مقابلوں میں کھلاڑیوں کی کثیر تعداد میں شرکت

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی زیرسرپرستی سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت صوبہ بھر میںضلعی ہیڈکوارٹرز میں انٹر تحصیل کھیلوں کے مقابلے زوروشور سے جاری ہیں، لاہور سمیت نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گجرات، پاکپتن،گوجرانوالہ اور دیگر اضلاع میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں انڈر 16 لڑکے اور لڑکیوں کی ...

مزید پڑھیں »

سپورٹس پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ9ویں انٹر سکولز اینڈ انٹر کالجز گیمز کے انعقاد سے سپورٹس کو فروغ ملے گا، پنجاب حکومت سپورٹس کی اولین ترجیح دیتی ہے، سپورٹس کی ترقی کے لئے ہر طرح سے تعاون کررہے ہیں، نوجوان اب سپورٹس کی جانب آرہے ہیںجو کہ بہت بڑی کامیابی ...

مزید پڑھیں »

ایرانی خاتون کے فٹبال کے ساتھ کرتب،ویڈیو دیکھیں

تہران (سپورٹس لنک رپورٹ)یوں تو خواتین کو صنف نازک کہا جاتا ہے مگر وہ بھی کرتب دکھانے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ایرانی خاتون نے فٹبال سے فری ٹرکس دکھا کر سب کو حیران کر دیا ۔ایران سے تعلق رکھنے والی Hosna Mirhadiنامی لڑکی نے فٹبال کو اپنے پیروں اور سر پر گھماتے ہوئے ایسی شاندا ر ٹرکس پیش کیں ...

مزید پڑھیں »

شاہین آفریدی پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 236ویں کھلاڑی

ابوظہبی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے قبل نوجوان فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ،فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 236ویں کھلاڑی ہیں جنہیں ٹیسٹ کیپ دی گئی، انہیں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر محمد عباس کی جگہ ٹیم میں ...

مزید پڑھیں »