ایرانی خاتون کے فٹبال کے ساتھ کرتب،ویڈیو دیکھیں

تہران (سپورٹس لنک رپورٹ)یوں تو خواتین کو صنف نازک کہا جاتا ہے مگر وہ بھی کرتب دکھانے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ایرانی خاتون نے فٹبال سے فری ٹرکس دکھا کر سب کو حیران کر دیا ۔ایران سے تعلق رکھنے والی Hosna Mirhadiنامی لڑکی نے فٹبال کو اپنے پیروں اور سر پر گھماتے ہوئے ایسی شاندا ر ٹرکس پیش کیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

واضح رہے Hosna Mirhadiفری اسٹائل فٹبال سیکھ رہی ہے اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں حصہ لینے کی خواہاں ہے جبکہ اپنی مہارت کی بنا پر نہ صرف ایرانی باشندوں کیلئے اسٹار بن گئی ہے بلکہ اسکی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہو رہی ہیں۔

https://youtu.be/gWQrw7gv7XE

 

تعارف: newseditor