شاہین آفریدی پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 236ویں کھلاڑی

ابوظہبی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے قبل نوجوان فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ،فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 236ویں کھلاڑی ہیں جنہیں ٹیسٹ کیپ دی گئی، انہیں انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر محمد عباس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف 12 رکنی قومی ٹیم محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، کپتان سرفراز احمد، حسن علی، یاسر شاہ، بلال آصف، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف پر مشتمل ہے۔

تعارف: newseditor