آسڑیلیا اور بھارت کا پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا


ایڈلیڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کا پہلا ٹیسٹ کل سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کے پہلے میچ کے لیے آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین نے حتمی 11 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔مارکوس ہیرس بھارت کے ضلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیوکریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈزکومب، ٹریوس ہیڈ، پیٹ کیومنز، میچل اسٹارک، نیتھن لیون اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔دوسری جانب پہلے ٹیسٹ کیلئے بھارت نے 12 کھلاڑیوں نے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔

تعارف: newseditor