عالمی کپ ہاکی،پاکستان کا ملائیشیا سے آج اہم ٹکرائو

بھوبنیشور (سپورٹس لنک رپورٹ)ہاکی ورلڈ کپ ہاکی میں پاکستان ٹیم اپنا اہم میچ آج ملائیشیا سے کھیلے گی ، جبکہ جرمنی اور نیدرلینڈ کی ٹیمیں بھی آج آمنے سامنے ہوں گی ۔بھونیشور میں جاری ورلڈ ایونٹ میں آج گرین شرٹس اپنا دوسرا میچ ملائشیا کے خلاف کھیلے گی، پول ڈی میں پاکستان کو پہلے میچ میں جرمنی کے خلاف ایک صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔گزشتہ روز پاکستانی کھلاڑیوں نے بھوبنیشور کے کالنگا اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی، ہیڈ کوچ توقیر ڈار کا کہنا تھا کہ جرمنی سے ناکامی کے بعد ملائیشیا کے خلاف میچ پاکستان کے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔پاکستان اور ملائشیا کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، جبکہ اس سے قبل دن کا پہلا میچ نیدر لینڈ اور جرمنی کے درمیان شام ساڑھے 4 بجے کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor