سپورٹس بورڈ پنجاب کا سالانہ سپورٹس کیلنڈر، تحصیل یزمان نے انٹر تحصیل گرلز ہینڈ بال مقابلے جیت لئے


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت پنجاب بھر کی تحصیلوں میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرو ر کی ہدایت پر کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مقابلوں کے لئے بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، گزشتہ روز تحصیل گجرات نے کھاریاں کو ہرا کر کبڈی میچ جیت لیا، تحصیل وہاڑی نے بورے والہ کو ہراکر والی بال کا مقابلہ جیت لیا

میلسی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، تحصیل کلورکوٹ نے منکیرہ کو ہرا کر والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا، جبکہ کبڈی کا مقابلہ بھکر نے جیت لیا، تحصیل یزمان نے انٹر تحصیل گرلز ہینڈ بال مقابلے جیت لئے، فائنل میں یزمان نے احمد پور شرقیہ کو شکست دی، کبڈی کے مقابلے میں یزمان نے احمد پور شرقیہ کو ہرایا، ننکانہ صاحب نے سانگلہ ہل کو شکست دیکر کبڈی کا مقابلہ جیت لیا، شورکوٹ نے جھنگ کو ہرا کرکبڈی میچ جیت لیا،ضلع وہاڑی میں تحصیل وہاڑی نے تحصیل بورے والہ کو شکست دیکر فٹ بال میچ جیت لیا۔

تعارف: newseditor