اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزانے کہا ہے کہ کھیلوں کی ترقی کیلئے صوبوں کیساتھ ملکر کام کرینگے،بلوچستان میں نیشنل گیمز کے انعقاد کو یقینی بنائینگے،سیف گیمز اور اولمپکس گیمز کی تیاری کیلئے صوبوں کی مشاورت سے تربیتی کیمپس کا انعقاد کرینگے جبکہ ڈی جی پی ایس بی کی میرٹ پر تقرری کی جائیگی۔گذشتہ روزفیڈرل سپورٹس کوارڈینیشن کمیٹی کے پہلے اجلاس کی بعد صوبائی وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور حیات خان بھٹی،مشیر کھیل بلوچستان عبد الخالق ہزارہ ،سیکر ٹری کھیل سندھ ہارون خان اور ڈی جی کھیل کے پی کے جنید خان کے ہمراپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ کمیٹی میں فیصلہ کیا کہ یوتھ پر زیادہ فوکس کرنے کی ضرورت ہے۔کمیٹی کا مقصد ہر صوبے کو ساتھ رکھ کر ملکی سطح پر کام کیا جائے اس سے گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ ہنٹ ہوگا۔نیشنل گیمز کروا یں گے تا کہ ملک سطح پر کھیل ترقی کر سکیں۔سپورٹس پالیسی قومی سطح پر تخلیق ہونی چاہیے۔میٹنگ میں نیشنل گیمز کروانے پر ضرور دیاگیااگر حالات بہتر ہوئے تو بلوچستان میں کروائیں گے۔
ستمبر میں ہونے والی سیف گیمز پر فوکس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2020 میں اولمپک گیمز کے لیے بھی آج سے کام شروع کر دیا گیا ہے۔صوبوں کو کھیلوں کو ترجیح دینا ہوگی۔کوشش ہے کہ اولمپکس میں ہمارے کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائیں۔اس طرح کی میٹینگ باقاعدگی سے ہوگی، سپورٹس کی ترقی وزیر اعظم کی اولین ترجیح ہے۔پیرا کمپلیکس اور جینڈر کی نیشنل گیمز کے حوالے سے پالیسی بنا رہے ہیں۔صوبوں کو آن بورڈ لیے بغیر کچھ ممکن نہیں۔نیشنل گیمز ہونی چاہے، ماضی میں حالات جیسے بھی تھے ہمیں آگے بڑھنا ہے نہ کہ ماضی کو دیکھنا چاہے۔ٹاسک فورس کی رپورٹ کے لئے ان پٹ لیتے رہیں ہیں۔ٹاسک فورس کی رپورٹ اب تک وزیراعظم کی طرف سے اپروو نہیں ہوئی۔رپورٹ پر گائیڈ لائن ابھی آنی ہیں۔جو بھی گائیڈ لائنز آئیں گی اس پر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی سپورٹس بورڈ کی تعیناتی کے لئے اشتہار دیں گے۔سلیکشن کمیٹی بنائی جائے گی تا کہ ڈی جی کے لئے میرٹ سیٹ کیا جائے۔پی ایس بی کے ملازمین کی پنشن کیلئے لکھ کر بھجوا دیا ہے اور جلد ہی اس مسئلے کو حل کر لینگے۔عبد الخالق ہزارہ نے کہا کہ بلوچستان میں 2004کے بعد نیشنل گیمز کا انعقاد نہیں ہو سکا،امن و امان کی صورتحال خراب رہی ہے۔بلوچستان کا امیج برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کرینگے۔رائے تیمور حیات خان بھٹی نے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کیلئے باہمی رابطوں کو بہتر بنائینگے۔قومی ہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا تعقل بھی پنجاب سے ہے۔کرکٹ کی طرح ہاکی اور کبڈی لیگ بھی منعقد کروائینگے۔