لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ ملک کے حالات میں بہت بہتری آئی ہے، غیرملکی کھلاڑی اور ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں، ہم پرامید ہیں کہ کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کی غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان آکر کھیلیں گی اور کھیلوں کے میدان ایک بار پھر آباد ہوں گے، نوجوانوںکی سپورٹس میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کررہی ہے کرکٹ میں بہت ٹیلنٹ ہے، نوجوان سپورٹس میں محنت کریں اور سپورٹس کی دنیا میں اپنا اور ملک کا نام روشن کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ایل سی سی اے گرائونڈ میں فرسٹ کینن فوم چیلنج ون ڈے کپ کے فائنل کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی، ایل آر سی اے کے صدر شاہ ریز روکھڑی ،سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد نذیر، رائو افتخار، سابق کرکٹر، امپائر و کوچ میاں پرویز اور ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی بھی موجود تھے
ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے مزید کہا کہ نوجوان مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں اور معاشرے کا مفید شہری بنیں، سپورٹس زندگی میں نظم و ضبط لاتا ہے اور صحت بھی ٹھیک رہتی ہے، نوجوانوں کیلئے سپورٹس کے جدید منصوبے بنائے ہیں جہاں عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں
ملک کے حالات اب بہت بہتر ہوگئے ہیں، سپورٹس کی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں، غیرملکی وفود اور کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں، ہم پُر امید ہیں کہ کرکٹ کے علاوہ بھی غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلیں گی اور کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے
سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو سپورٹس کے بہترین مواقع فراہم کررہا ہے۔میچ کے اختتام میں ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کامیاب کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے، کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔کینن فوم کے سی ای او شیخ محمد ابراہیم اورگولڈن سٹار کرکٹ کلب کے واصف نے ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کو سوینئر پیش کیا گیا۔