سری لنکا کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی تیرہ رکنی ٹیم کا اعلان

ویلنگٹن(سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ نے سری لنکا کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے اپنی تیرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق تیرہ رکنی ٹیم میں اپنے ڈیبیو پر ہی پاکستان کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آف سپنر ولیم سمرویلی کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے، اعلان کردہ تیرہ رکنی ٹیم میں صرف ایک سپنر اعجاز پٹیل ٹیم کا حصہ ہیں

سیلکٹرز بھارت کی اے ٹیم کیخلاف سنچری سکور کرنے والے اے ٹیم کے بیٹسمین ویل ینگ کو بھی طلب کرلیا ہے،نیوزی لینڈ کی ٹیم سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز میں دو ٹیسٹ،تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے جس کا آغاز پندرہ دسمبر سے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا، نیوزی لینڈ کی اعلان کردہ تیرہ رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی کین ولیمسن(کپتان)،ٹام لیتھم، جیت راول، روز ٹیلر، ہنری نیکلولس، کولن ڈی گرینڈہوم، والٹنگ، ویل ینگ، ٹیم سائوتھی، میٹ ہنری، اعجاز پٹیل، ٹرینٹ بولٹ، نیل ویگنر۔

تعارف: newseditor