کابل(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ویمن فٹبال ٹیم کی جانب سے جنسی ہراسگی کے الزامات کے بعد افغانستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سمیت پانچ عہدیداروں کو معطل کردیا گیا ہے، یاد رہے کہ کچھ روز قبل قومی ویمن فٹبال ٹیم کی جانب سے یہ جنسی ہراسگی کے الزامات سامنے آئے تھے اور ان پر سے سب سے پہلے پردہ ایک برطانوی اخبار نے اٹھایا تھا جس کے بعد افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ان الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز افغانستان کے اٹارنی جنرل کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ ان الزامات کی تحقیقات کے بعد افغانستان فٹبال فیڈریشن کے صدر،نائب صدر،سیکرٹری جنرل اور دو مزید عہدیداران کو ان کے عہدے سے معطل کردیا گیا ہے،اٹارنی جنرل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان الزامات کی شفاف تحقیقات کیلئے ضروری تھا کہ جن پر الزامات عائد کئے گئے ہیں انہیں عہدوں سے ہٹا دیا جائے۔