پشاوریجن وویمن ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز کے شیڈول کااعلان کردیاہے.

 

پشاوریجن وویمن ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز کے شیڈول کااعلان کردیاہے

ٹرائلز29اگست بروز منگل معاذاللہ خان کرکٹ اکیڈیمی پشاورسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے۔حاجرہ سرور بات چیت

 

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملک میں باصلاحیت خواتین کرکٹرز کی تلاش کی حکمت عملی کے تحت گراس روٹ لیول پر ٹرائلزکے سلسلے میں پشاوریجن کے ٹرائلز کے شیڈول کااعلان کردیاہے ٹرائلز29اگست بروز منگل معاذاللہ خان کرکٹ اکیڈیمی پشاورسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے۔

 

اس حوالے سے ریجنل کوآرڈنیٹرحاجرہ سرور نے میڈیاکوبتایاکہ ٹرائلز مختلف عمر کی خواتین کرکٹرز کو اپنی صلاحیت دکھانے اور آگے بڑھنے کا موقع فراہم کرینگے۔ان ٹرائلز کی نگرانی قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی کرے گی جس کے سربراہ سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر ہیں

 

اور اس میں سابق انٹرنیشنل کرکٹرز مرینہ اقبال اور اسماویہ اقبال شامل ہیں۔یہ ٹرائلز تین کیٹگریز انڈر 19۔(کھلاڑی کی پیدائش یکم ستمبر2004 یا اس کے بعد کی ہو) ایمرجنگ اور سینئر میں ہونگے۔ٹرائلز سے سلیکشن کمیٹی کو ٹیلنٹ تلاش کرنے اور پاکستان انڈر 19۔ اور ایمرجنگ اسکواڈز کے سلیکشن میں مدد ملے گی۔

 

پاکستان ایمرجنگ ٹیم اکتوبر میں ویسٹ انڈیز ایمرجنگ اور پاکستان انڈر 19 ٹیم بنگلہ دیش میں جنوری 2024 میں انڈر 19 کے تین ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔انہوں نے مزید بتایاکہ ٹرائلز کے ذریعے ہم نئی باصلاحیت کرکٹرز کو آگے لانے کے لیے کوشاں ہیں۔آنے والے دنوں میں خواتین کرکٹرز کے کئی ایونٹس ہیں

 

اور ان ٹرائلز سے ہمیں بہترین ٹیلنٹ تلاش کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے بتایاکہ پورے ملک میں ٹرائلز کاانعقادکیاجارہے ٹرائلز کا شیڈول اس طرح ہے۔23 اگست۔ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی۔23 اگست۔ انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر ملتان۔24 اگست۔ ویمن اسپورٹس سینٹر بہاولپور۔ 24 اگست۔ کینرڈ کالج فار ویمن لاہور۔28 اگست۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم۔ راولپنڈی/ اسلام آباد ریجنز۔30 اگست۔ ایبٹ آباد اسٹیڈیم ایبٹ آباد۔31 اگست۔ بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ شامل ہیں

 

 

 

 

error: Content is protected !!