کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام تین روزہ قومی نیٹ بال کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس کل 14 دسمبر سے پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ کورس میں ملک بھر سے کوچز اور امپائرز حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورس کا مقصد نیٹ بال کے نئے قوانین کے بارے آگاہ کرنا ہے۔ کورس کی رجسٹریشن فیس 15 سو روپے مقرر کی گئی اور فیڈریشن محکموں کے آفیشلز کے علاوہ تمام کورس میں شرکت کرنے والے شرکاء کو یومیہ الائونس اور رہائش دے گی۔ مدثر آرائیں نے کہاکہ کورس 16 دسمبر تک جاری رہے گا اور کورس کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گے ۔