سالانہ سپورٹس کیلنڈر، ریسلنگ کا ٹائٹیل چشتیاں نے جیت لیا


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)۔سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت صوبہ میں انٹر تحصیل سطح پر کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر تمام کھلاڑیوں کو کھیلوں کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں

گزشتہ روز حافظ آباد میںانٹر تحصیل بوائز کراٹے کے مقابلے میں حافظ آباد نے پنڈی بھٹیاں کو ہرادیا، ملتان میں والی بال بوائز کے ایک مقابلے میں ملتان صدر نے ملتان سٹی کو ہرادیا

جھنگ میں والی بال بوائز کا میچ جھنگ نے اٹھارہ ہزاری کو ہرا کر جیت لیا، بہاولنگر میں ریسلنگ کا ٹائٹیل چشتیاں نے جیت لیا، نارووال میں والی بال گرلز کے مقابلے میں ظفر وال نے نارووال کو شکست دیدی۔

 

تعارف: newseditor