نئی سپورٹس پالیسی سپورٹس مین فرینڈلی ہوگی، رائے تیمور خان بھٹی


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ جلد نئی سپورٹس پالیسی لارہے ہیں جو کہ سپورٹس مین فرینڈلی پالیسی ہوگی، ٹیبل ٹینس کا کھیل نوجوانوں میں بہت مقبول ہے، ٹیبل ٹینس کے فروغ کے لئے چین کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت چین کے ماہرین ہمارے کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے جس سے یہ کھیل مزید ترقی کریگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں 55 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کا جمنیزیم ہال آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا

بچوں نے ان کو گلدستہ پیش کیا، صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے مزید کہا کہ سپورٹس پالیسی کے لئے کھلاڑیوں، سپورٹس فیڈریشنز اور ایسوسی ایشنزکی آراء لی جا رہی ہیں، سب کو ایک پیج پر لا کر سپورٹس پالیسی بنائی جا رہی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیبل ٹینس میں ہمارے کھلاڑیوں نے بہترین نتائج دیئے ہیں

اس لئے اس کھیل کو مزید فروغ دینے کے لئے چین کا تعاون حاصل کیا ہے، چین کے کوچز ہمارے کوچز اور کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے اور چین کے کھلاڑی ہمارے نوجوانوں کے ساتھ پاکستان آکر میچز بھی کھیلیں گے جس سے ہمارے کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید بہتری آئے گی اور عالمی مقابلوں کے لئے کھلاڑی تیار ہوں گے۔

صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے تقریب کے اختتام پر کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، کھلاڑیوں نے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائے۔

error: Content is protected !!