پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان،ٹورنامنٹ کب سے کب تک کھیلا جائیگا تفصیلات آگئیں

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے شیڈول کا اعلان کر دیا، ایونٹ کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد 14 فروری سے 17 مارچ تک یو اے ای اور پاکستان میں ہو گا ۔پی ایس ایل 4 میں اس مرتبہ دبئی اور شارجہ کے ساتھ 4 میچز ابوظہبی میں بھی رکھے گئے ہیں، جبکہ ٹورنامنٹ کے آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے۔ایونٹ کے 3 میچز لاہور میں 9، 10 اور 12 مارچ کو لاہور میں کھیلے جائیں گے، جبکہ کراچی میں 7، 10، 13 اور 15 مارچ کو میچز کا انعقاد کیا جائے گاپی ایس ایل 4 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor