پرتھ ٹیسٹ میچ کا پہلا روز،ویرات کوہلی کے شاندار کیچ کی ویڈیو دیکھیں

پرتھ (سپورٹس لنک رپورٹ)پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلیا نے بھارت کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 277 بنالئے۔آسٹریلیا کی جانب سے جہاں مارکس ہیرس، ٹریویس ہیڈ اور آرون فنچ نے بالترتیب 70، 58 اور 50 رنز کی اننگز کھیلی، وہیں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا سلپ میں شاندار کیچ بھی توجہ کا مرکز رہا۔اشانت شرما کی تیز رفتار گیند آسٹریلوی بیٹسمین ہینڈز کومب کے بیٹ کا کنارہ لیتی ہوتی سلپ میں گئی تو بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ گیند فیلڈرز کو کراس کرتی ہوئی باؤنڈری لائن پار کرجائے۔لیکن نہیں! سلپ میں موجود کوہلی نے برق رفتاری کے ساتھ ہوا میں ڈائیو لگاتے ہوئے ایک ہاتھ سے گیند کو دبوچ لیا، یوں آسٹریلوی بیٹسمین کو پویلین جانا پڑا۔

https://youtu.be/nosAnnPIUOw?t=4

تعارف: newseditor