ایشین ٹگ آف وار چیمپیئن شپ ، پاکستان کی وومینز ٹگ آف وار کی 18 رکنی ٹیم سری لنکا روانہ


کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) تیرہویں ایشین ٹگ آف وار چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیئے پاکستان کی وومینز ٹگ آف وار کی 18 رکنی ٹیم سری لنکا روانہ ہوگئی.چیمپیئن شپ آج 15 دسمبر سے سری لنکا کے شہر کولمبو میں شروع ہورہی ہی.ٹیم کو کراچی ایئرپورٹ سے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر گلفراز احمد خان, سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت, حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ,ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن غلام مرتضی ڈھوٹ,سندھ ٹگ آف وار ٹیم کے کپتان یاور عباس, پاکستان وومین سافٹ بال ٹیم کی کپتان ارم خان, کھلاڑیوں اور آفیشلز کے والدین و عزیزوں نے رخصت کیا.اس موقع پر ٹیم کی مینیجر عائشہ ارم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطن عزیز پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو سری لنکا میں سربلند کرنے کے عزم سے یہاں سے روانہ ہورہے ہیں اور انشااللہ ہماری ٹیم چیمپیئن شپ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کریگی.انہوں نے ٹیم کی تیاریوں کے سلسلے میں سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر امتیاز شیخ,سیکریٹری جاوید اقبال بیگ,جوائنٹ سیکریٹری عظمت پاشا,کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر محسن علی خان,کوچ محمد ندیم,سندھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر عمر شاہین, کراچی و سندھ کے دیگر ڈویژنز کے میڈیا کمیٹی کے میمبرز جاوید اقبال, پرویز شیخ اور دیگر عہدیداران کی کاوشوں کی تعریف کی کہ جنکی بدولت ٹیم سمیت سندھ ایسوسی ایشن و فیڈریشن کو ملک بھر میں پذیرائی ملی.انہوں نے مذکورہ ٹیم کی تیاریوں کے سلسلے میں مکمل رہنمائی کرنے پر پاکستان ٹگ آف وار فیڈریشن کے سیکریٹری محمد جمیل احمد رانا کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا.ٹیم کے ہمراہ امتیاز شیخ اور جاوید اقبال آفیشل ڈیلیگیٹ ہیں جبکہ عظمت پاشا ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض انجام دیں گی.

تعارف: newseditor