بھونیشور(سپورٹس لنک رپورٹ) ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں بیلجیئم نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔بھارت کے شہر بھونیشور میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم اور نیدرلینڈز کی ٹیموں نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔ فائنل کے چاروں کوارٹرز میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ کا فیصلہ کیا گیا لیکن اس دوران بھی میچ برابر رہا اور دونوں جانب سے 3، 3 پنالٹی شوٹ ضائع ہوئیں۔
Congratulations @BELRedLions WORLD CHAMPIONS!!
Odisha #HWC2018 Bhubaneswar 🏆🏑🇧🇪 pic.twitter.com/nMKk12mzN9— International Hockey Federation (@FIH_Hockey) December 16, 2018
پنالٹی شوٹ پر فیصلہ نہ ہونے کے باعث پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سڈن ڈیتھ سیشن ہوا جس میں بیلجیئم کے کھلاڑی نے گول کرکے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ورلڈ کپ کی تیسری پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 1-8 سے شکست دی۔واضح رہے کہ بیلجیئم کی ٹیم نے گزشتہ روز سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 0-6 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں نیدرلینڈز نے آسٹریلیا کو 3-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔