پرتھ(سپورٹس لنک رپورٹ)پرتھ ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سنچری بنا کرسچن ٹنڈولکر اور سنیل گواسکر کو پیچھے چھوڑ دیا، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 25 سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ۔پرتھ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جاری ہے ، جس میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 283 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ، بھارتی اننگ میں کپتان ویرات کوہلی نے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔یہ کوہلی کی ٹیسٹ کیرئیر میں 25ویں سنچری ہے، اس طرح وہ ڈان بریڈ مین کے بعد سب سے کم 127 اننگز میں 25 سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔واضح رہے کہ بریڈ مین نے یہ کارنامہ صرف 68 اننگز میں انجام دیا تھا بھارت ہی کے سچن ٹنڈولکر نے 130 اننگز اور سنیل گواسکر نے 138 ٹیسٹ اننگز میں 25 سنچریاں مکمل کی تھیں ۔