دینہ(سپورٹس لنک رپورٹ) ویتنام نے ملائیشیا کو ہرا کر دس سال بعد ایشین فٹبال کپ کا ٹائٹل جیت لیا، کھلاڑیوں نے بڑی جیت کی بڑی خوشی منائی جس کی جھلک کانفرنس روم میں بھی نظر آئی۔دینہ نیشنل فٹبال سٹیڈیم ویتنام میں اے ایف ایف کا ٹائٹل مقابلہ، دو دو کے ویتنام اور ملائیشیا کے درمیان برابر میچ کا سیکنڈ لیگ سنسنی خیز بن گیا۔ میزبان کھلاڑی اناہ ڈک نے چھٹے منٹ گیند کو جال میں ڈال کر برتری کی دھاک بٹھائی۔پھر سر توڑ کوشش کے باوجود کوئی ٹیم کامیابی نہ حاصل کر پائی، تین دو کے مجموعی سکور ویتنام کی ٹیم فاتح قرار پائی، دس سال بعد دوسری بڑی جیت کی بڑی خوشی منائی، کانفرنس روم میں بھی کھلاڑیوں نے خوشی کی جھلک دکھائی۔