پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ )صوبائی موئے تھائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور میں منعقدہ دسویں آل خیبر پختونخواموئے تھائی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا، ایونٹ میں صوبے بھر سے مختلف کلبوں کے کھلاڑیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،مقابلوں میں سرفراز سنٹر پشاور نے35پوائنٹس کیساتھ پہلی اور مندنی چاسدہ نے 32پوائنٹس لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب کے موقع پر نیشنل یوتھ ارگنائزیشن کے صدر ولید عرفان محمد زئی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور شیلڈ تقسیم کئے۔
صوبائی موئے تھائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیوم سٹیڈیم میں منعقدہ آل خیبر پختونخواموئے تھائی ٹورنامنٹ میں پشاور،سوات،مانسہرہ،مردان اور ایبٹ آباد سمیت دیگر اضلاع سے کھلاڑیوں نے بھر پور حصہ لیا۔مقابلوں کے فائنل رائونڈ میں 40کلوگرام ویٹ کٹیگری کے مقابلے میں پشاور کے سمیع الرحمن نے گولڈ اور نوشہرہ کے ہارون الرشید نے سلور جبکہ سمیع اللہ نے برائونز میڈل جیت لیا
50کے جی میں بنوں کے جبران نے پہلی،صفی اللہ مندنی چارسدہ نے دوسری اور عمر (پشاور)نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔60کے جی میں پشاور کے مطیع اللہ نے گولڈ،پشاور کے آمین اللہ نے سلور اور سرفراز سینٹر پشاور کے عبدالرحمن نے برائونزمیڈل جیتا،70کے جی میں مندنی چارسدہ کے رفیع اللہ گولڈمیڈل ،سرفرازسینٹر پشاور کے فرید سلور میڈل اور مندنی چارسدہ کے عزیزالحق برائونزمیڈل جیتنے میں کامیاب ہوگئے ۔اسی طرح سرفرازسینٹر پشاور نے 35پوائنٹس کیساتھ پہلی،مندنی چارسدہ نے 32پوائنٹس لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ۔
آخر میں نیشنل یوتھ ارگنائزیشن کے صدر ولید عرفان محمد زئی نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور شیلڈ تقسیم کئے۔اس موقع پر پاکستان ایمیچور موئے تھائی فیڈریشن کے سیکرٹری کے سیکرٹری جنرل میاں محمد ریحان حمید ،صوبائی موئے تھائی ایسوسی ایشن کے صدر،صاحبزادہ الہادی ،سیکرٹری عنایت اللہ خان ، نائب صدرسعید الرحمناور دیگر شخصیات بھی موجود تھے ۔