بھارتی کرکٹر اشانت شرما اور رویندر جدیجا لڑ پڑے،،ویڈیو دیکھیں

پرتھ(سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کے دوران کپتان ویرات کوہلی اور ٹم پین کے درمیان ’توتو میں میں‘ کے بعد بھارتی کرکٹرز آپس میں جھگڑ پڑے۔پرتھ ٹیسٹ کےچوتھے دن فاسٹ بولراشانت شرما اور رویندر جڈیجا کی لڑ ائی کی وڈیو میں دونوں ایک دوسرے سے اُلجھتے دکھائی دیئے۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کے چوتھے دن بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ہزاروں تماشائیوں اور ٹی وی کیمروں کے سامنے دو بھارتی سینئر کھلاڑی اشانت شرما اور رویندرا جدیجا ایک دوسرے سے اُلجھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، ٹیم کے دو دیگر کھلاڑیوں کلدیپ یادیو اور فاسٹ بولر محمد شامی نے بیچ بچاؤ کرایا۔

https://youtu.be/g1cCHglgw7U

براڈ کاسٹر نے لڑائی کی ویڈیو آج ریلیز کی ہے تاہم دونوں کھلاڑیوں کے درمیان بحث کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔کہا جارہا ہے کہ فاسٹ بولر اشانت شرما متبادل کھلاڑی جدیجا کی فیلڈنگ پوزیشن سے مطمئن نہیں تھے ۔ دونوں کھلاڑی اوور کے خاتمے کے وقفے کے دوران ایک دوسرےپر اُلجھتے اور انگلیاں اُٹھاتے دکھائی دیئے۔ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلوی بولرز کی عمدہ بولنگ کے باعث بھارتی ٹیم یہ ٹیسٹ 146 رنز سے ہار گئی تھی۔ایک روز پہلے اسی گراؤنڈ پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلین قائد ٹم پین کے درمیان اس وقت گرما گرمی ہوئی تھی جب وکٹ پر موجود ٹم پین نے کوہلی پر جملے کسے اور کہا کہ ’تم کول بننے کی کوشش کیوں کر رہے ہو‘۔تاہم امپائر نے معاملے کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے فوراً مداخلت کی اور کہا کہ تم دونوں کپتان ہو گیم پر توجہ دو۔

تعارف: newseditor