اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) وفاقی حکومت نے ہاکی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی مایوس کن کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کیاگیا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ہاکی ورلڈ کپ میں کارکردگی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سپورٹس بورڈ نے ہاکی فیڈریشن سے جواب طلب کر لیا ۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کو بد ترین شکست کا سامنا رہا ٗپاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی ۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کی کارکردگی رپورٹ فوری فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔