لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ پری کوارٹر فائنلز ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، لیور پول کا مقابلہ بائرن میونخ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین سے ہو گا۔یورپین فٹ بال گورننگ باڈی نے چیمپئنز لیگ پری کوارٹر فائنلز میچز ڈراز کا اعلان کر دیا، فرسٹ لیگ کے میچز 12، 13 ، 19، 20 فروری جبکہ سیکنڈ لیگ میچز 5، 6، 12 اور 13 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ اعلان کردہ ڈراز کے تحت پری کوارٹر فائنلز میں بارسلونا کا مقابلہ لیون، ریال میڈرڈ کا ایجکس، لیور پول کا بائرن میونخ، ٹوٹنہام کا بوروسیا ڈورٹمونڈ، مانچسٹر یونائیٹڈ کا پیرس سینٹ جرمین، اٹلیٹکو میڈرڈ کا یووینٹس اور مانچسٹر سٹی کا مقابلہ شالکے کلب سے ہو گا۔