پاکستان کے محمد راشد نے 50 عالمی ریکارڈ کا سنگ میل عبور کر لیا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے محمد راشد نے 50 عالمی ریکارڈ کا سنگ میل عبور کر لیا اسی کے ساتھ ہی محمد راشد دنیا بھر میں ماشل آرٹس میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی بن گے گنیز ریکارڈ میں مزید 3 عالمی ریکارڈ کے ساتھ تعداد 51 ہو گی جبکہ اکیڈمی کے ریکارڈ 65 تک جا پہنچے ہیں پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کےزیر اہتمام مزید 3 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیےاس کے ساتھ ہی محمد راشد نسیم کے ریکاردڈ کی نصف سینچری بھی مکمل ہو گئ محمد راشد نے دنیا بھر میں مشھور ہونے والے بوتل کیپ اوپن چیلنج میں گنیز ورلڈ ریکارڈ بنایا محمد راشد کو اس ریکارڈ کے لیے خاص طور پر گائڈ لائن فرام کی تھی محمد راشد نے 5 کے مقابلے میں 29 بوتلوں کو لگاتار کھول ڈالا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ایمیل کے زریعےتصدیق کردی

ریکارڈ کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی جبکہ دوسرے ریکارڈ میں نن چکو کیٹیگری میں اپنا چٹھا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا واضح رہے کہ محمد راشد نن چکو میں پوری دنیا میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں محمد راشد ماشل آرٹس نے مشھور ترین ڈیموسٹریشن جس نن چکو کی مدد سے دو بوتل کے درمیان رکھے تاش کے پتوں کو ایک منٹ میں بوتل کو گراءے بغیر نن چکو کی مدد سے کامیابی سے ریموو کیا گیا جبکہ تیسرے ریکارڈ میں محمد راشد نے چاءینہ کے کنگفو ماسٹر کاریکارڈ نن چکو کی مدد سے کم سےکم ٹایم میں صرف 17 اعشاریہ 82 سیکنڈ میں بوٹل کے ڈھکنوں کو کھولا جبکہ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 60•34 سیکنڈ کا تھامحمد راشد کا کہنا تھا کہ میں اپنے 50 ویں عالمی ریکارڈ کو دنیا بھر میں موجود کرنا وائرس کے مریضوں کے نام کرتا ہوں اور خصوصا پاکستانی عوام کے جو اس موزی مرض میں مبتلا ہے میری دعا ہے جلد یہ وائرس دنیا سے ختم ہو جاۓ

error: Content is protected !!