ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے کراچی کی سڑکوں پر چوکے چھکے،،ویڈیو رپورٹ دیکھیں

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) امن بحال ہونے کے بعد کراچی والوں نے اپنی سرگرمیاں پھر سے شروع کردیں ،ْ روشنیوں کا شہر راتوں کو پھر سے جگمگانے لگا تو اسٹریٹ کرکٹ بھی بحال ہوگئی۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹرپیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے رات کے وقت نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی ۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں خوشی کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کی روشنیاں واپس آ گئی ہیں، لڑکے رات گئے روڈ کرکٹ انجوائے کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/twitter/statuses/1076295646078996480

ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیگ کرتے ہوئے آفریدی نے اس موقع پر ترکی میں ہونے کے باعث کھیل نہ سکنے پراظہار افسوس بھی کیا اور کراچی کے امن کی بحالی میں سیکیورٹی فورسز کے اہم کردار پر ان کا شکریہ اداکیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ری ٹویٹ میں شاہدآفریدی کو تھینک یولالہ اورکہاکہ ہم نے آپ کی کمی محسوس کی، اگرآپ وہاں ہوتے تو کوئی مجھے کھیلنے کیلئے بیٹ نہ دیتا۔انہوں نے کراچی کے پرجوش نوجوانوں کو کھیلتا دیکھ کر خوشی کااظہار کرتے ہوئے سندھ رینجرز، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ابھرتے ہوئے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کشا۔یہ ویڈیو گورنرسندھ عمران اسماعیل نے بھی اپنے آفیشل ٹویٹر پیج پرشیئر کی اور شہرقائد کی روشنیاں بحال ہونے پر پاک فوج، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اظہار تشکرکیا۔

تعارف: newseditor