سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے 20سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے کی راہ ہموار ہونے لگی، کرکٹ آسٹریلیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پی سی بی نے مارچ میں دو ون ڈے میچز لاہور یا کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مارچ میں دو ون ڈے میچز لاہور یا کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔پاکستانی حکام نے انٹرنیشنل ٹور کے لئے اعلی سطح کی سیکورٹی کی یقین دہانی کرا دی ہے ، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کےلئے جو اقدامات حکومت پاکستان اور سیکیورٹی عہدیداروں کی جانب سے کئے گئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں لیکن کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔کرکٹ آسٹریلیا پاکستان کی جانب سے کی گئی پیشکش پر غور کر رہا ہےاور دورہ پاکستان کے لئے ،مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کا آخری دورہ مارک ٹیلرکی قیادت میں 1998 میں کیا تھا۔