آل پاکستان بنک آف خیبرویمنز سکواش چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان بنک آف خیبر ویمنز سینئر سکواش چیمپئن شپ گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں واقع قمرزمان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی چیمپئن شپ کا افتتاح صوبائی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر داؤد خان نے کیا ان کے ہمراہ بینک آف خیبر کے چیف فنانشل آفیسرعرفان سلیم اعوان‘سکواش لیجنڈ قمرزمان‘ نائب صدر احسان اللہ‘ چیف آرگنائزر و چیف ریفری منور زمان‘ ایسوسی ایٹ ایٹ سیکرٹری سجاد خلیل‘محب اللہ خان‘فنانس سیکرٹری وزیر زادہ‘ میڈیا مینجر بینک آف خیبر حسن طارق‘کوچزعادل فقیر اوردیگر شخصیات موجود تھیں

چار روزہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بہترین 32 کھلاڑی شرکت کررہی ہیں جس میں پاک آرمی‘ واپڈا‘ ایس این جی پی ایل‘ زیڈ ٹی بی ایل‘پنجاب‘ سندھ اور کے پی کی ٹیمیں شامل ہیں‘مقابلوں میں شرکت کرنیوالی ٹاپ رینک کھلاڑیوں میں نور العین‘ مریم ملک‘ کومل خان‘ نور الہدیٰ‘ مہوش علی‘ روشنا محبوب‘ کائنات عامر‘ ام کلثوم‘ آمنہ ملک‘حراء عقیل‘ثناء بہادری‘ذہرا عبداللہ‘ مناہل عقیل‘ حفصہ یوسف‘ مائرہ حسین‘ ناہید فیض‘ وجیہہ الطاف‘ نمرہ عقیل‘ عائشہ شہباز‘ ملیحہ شاہ‘ بشریٰ شہباز‘ سارہ نور‘ ناشیہ شاہد اور مشال خان شامل ہیں

 

گزشتہ روز ہونیوالے نمائشی میچ میں پاک آرمی کی ثناء بہادر نے زیڈ ٹی بی ایل کی روشنا محبوب کیخلاف کامیابی اپنے نام کی‘ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن داؤد خان نے سپانسر بینک آف خیبر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینک نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ و ترقی میں اپنا کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ مقابلوں کے انعقاد کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو یکساں مواقع فراہم کرنا ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

error: Content is protected !!