بھارتی اوپننگ بلے باز میانک اگروال کا آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو


میلبورن (سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کرکٹر میانک اگروال نے آسٹریلیا کے خلاف چار میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا۔بدھ کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں میانک اگروال کو پرتھوی شاہ کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔ میانک اگروال بھارت کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے 295 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یاد رہے کہ رواں سال میانک اگروال سے قبل شیردل ٹھاکر، پرتھوی شا، ہنوما ویہاری، ریشبھ پانٹ اور جسپریت بمرا بھی بھارت کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کر چکے ہیں۔

تعارف: newseditor