کپتان اور کوچ لڑیں نہیں، ایک دوسرے کو سپورٹ کریں،عاقب جاوید


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید نے کہا ہے کہ جس ٹیم کا کپتان اچھا کھیلتا ہے اسے ہرانا مشکل ہوتا ہے۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا میں ہمیشہ مشکل ہوتی ہے، پاکستانی ٹیم کو بھارتی ٹیم کی طرح ٹف ہونا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ صرف یو اے ای میں اچھا کھیلنے سے کام نہیں چلے گا۔قومی ٹیم میں کوچ اور کپتان کے درمیان تلخی کے حوالے سے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ٹیم کی پرفارمنس کیسی بھی ہو، کپتان اور کوچ کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔ڈائریکٹر لاہور قلندرز نے کہا کہ کپتان اور کوچ ایک دوسرے سے لڑیں نہیں بلکہ ایک دوسرے کو سپورٹ کریں۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جس ٹیم کا کپتان اچھا کھیلتا ہے اسے ہرانا مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کی پرفارمنس اچھی ہے تو اسے ہرانا مشکل ہے۔

تعارف: newseditor