ایڈیلیڈ(سپورٹس لنک رپورٹ) بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکنز نے مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی، پرتھ سکارچرز کو تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بی بی ایل کے 13ویں میچ میں پرتھ سکارچرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے، آشٹن ایگر 32، کارٹرائٹ 29، نیتھن کولٹر نیل 20 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، ریلے مریڈتھ نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جیمز فالکنر اور ڈی آرسی شارٹ نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں ہوبارٹ ہریکنز نے مطلوبہ ہدف 17.3 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا، ایلکس ڈولن نے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، ڈی آرسی شارٹ 34 اور کپتان میتھیو ویڈ 24 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، آشٹن ایگر نے 2 وکٹیں لیں۔