پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ: بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ دو میچوں پر اثر انداز

پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ: بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ دو میچوں پر اثرانداز

دن کے دونوں میچ ختم کردیے گئے

راولپنڈی 28 اپریل، 2024:ء

پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں اتوار کے روز دونوں ڈے میچز بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے نہیں کھیلے جاسکے۔

ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں ہائر ایجوکیشن اور کے آر ایل کا میچ گزشتہ رات کی بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ممکن نہ ہوسکا۔

شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ایس این جی پی ایل اور اسٹیٹ بینک کا میچ بھی بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے نہیں کھیلا جاسکا۔

آج کے تیسرے میچ میں غنی گلاس اور پی ٹی وی کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

منگل کا شیڈول:
ایس این جی پی ایل بمقابلہ کے آر ایل، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم۔
غنی گلاس بمقابلہ ہائر ایجوکیشن، ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم۔
اسٹیٹ بینک بمقابلہ واپڈا، شعیب اختر کرکٹ اسٹیڈیم۔

error: Content is protected !!