ٹوئٹر پر مداح کا محبت بھرا پیغام،شاہد آفریدی نے بڑا فیصلہ کرلیا


اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) بوم بوم شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے فین کی خواہش پوری کرنے کے لیے اس کا رابطہ نمبر مانگ لیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی جو کہ پوری دنیا میں ’بوم بوم شاہد آفریدی‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔شاہد آفریدی کے مداح ان کو لالا کہہ کر بھی مخاطب کرتے ہیں۔ شاہد آفریدی کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان میں موجود ہیں بلکہ ان کے چاہنے والے پوری دنیا میں ہیں۔اور وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں ان کو بے تحاشا سراہا جاتا ہے۔قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اگرچہ انٹرنیشنل کرکٹ سے تو ریٹارمنٹ لے چکے ہیں تاہم وہ ابھی بھی لوگوں کے دِلوں میں راج کرتے ہیں۔ایک ٹویٹ صارف نے ٹویٹر پر شاہد آفریدی کے لیے ایک پیغام لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ شاہد آفریدی کو کس قدر چاہتے ہیں۔بلال مظہر نامی ٹویٹ صارف نے کہا کہ ایک دنیا،8سیارے، 204 ملک، 809آئی لینڈ،7سمندر اور 8 ارب سے زائد لوگوں ہیں لیکن میں اپنی زندگی میں صرف ایک بار شاپد آفریدی سے ملنا چاہتا ہوں۔شاہد آفریدی نے جب اپنے مداح کا محبت بھرا پیغام دیکھا تو انہوں نے اس کی خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹویٹر صارف سے نمبر مانگ لیا۔شاہد آفریدی نے جوابی ٹویٹ میں کہا کہ ‘ مجھے اپنا رابطہ نمبر دو’۔شاہد آفریدی کے اس ٹویٹ کے بعد دیگر صارفین نے بھی ان سے ملنے کا اظہار کر دیا۔یہاں تک کہ کچھ صارفین نے تو اپنے نمبر شئیر کرنے بھی شروع کر دئیے۔جب کہ کچھ صارفین نے کہا انہیں بھی شاہد آفریدی سے ملنا ہے۔اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے بوم بوم شاہد آفریدی نے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

error: Content is protected !!