آزادی کپ جمناسٹک چمپئن شپپریزنٹ ٹائمز پبلک سکول اکیڈیمی نے اپنے نام کر لی

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر) آزادی کپ جمناسٹک چمپئن شپپریزنٹ ٹائمز پبلک سکول اکیڈیمی نے اپنے نام کر لی مہمان خصوصی سابقڈی جی سپورٹس طارق محمود ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وسیم فضل اعوان تھے جبکہ گےسٹ آف آنر ڈسٹرکٹ زکوة آفیسر محاصل خان تھے پرنسپل عرفان طالب اور ڈویژنل صدر جمناسٹک ایسوسی ایشن علی رضوان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اس موقع پر صدر ضلع جمناسٹک ایسوسی سی ایشن شوکت حسین اور سیکریٹری شاہد گل نے ٹورنامنٹ بریفنگ دی اس موقعپر تین جمناسٹککلبوں نے ایونٹ میں حصہ لیا اور پریزنٹ ٹائمز پبلک سکول اکیڈیمی نے 29پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر کے ایونٹ ٹرافی اپنے نام کی جبکہ نواں شہر جمناسٹک اکیڈیمی نے 18 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن اور رنر ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے جبکہ سپلائی جمناسٹک اکیڈیمی نے 13پوائنٹس لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی

اس موقع پر طارق محمود نے پریزنٹ ٹائمز کے پرنسپل عرفان طالب کو خراج تحسین پیش کیا اور علی رضوان شوکت حسین شاہد گل کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انہیں نامسائد حالات میں ایونٹ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور کے پی سپورٹس بورڈ سے انکے لئے جمناسٹک ایکوئپمنٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا

error: Content is protected !!