سرفراز احمد نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

جوہانسبرگ (سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ میں سرفراز احمد پاکستان کی طرف سے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے وکٹ کیپر بن گئے۔جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔سرفراز احمد نے بطور وکٹ کیپر میچ میں دس کیچز پکڑے، انہوں نے دونوں اننگز میں پانچ پانچ کیچز پکڑے۔اس طرح سرفراز پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ کیچز لینے والے کرکٹر بن گئے۔

error: Content is protected !!