روزانہ کی محفوظ شدہ تحاریر : 19 جنوری, 2019

پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو قابو کرلیا

پورٹ الزبتھ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان نے جنوبی افریقا کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں وکٹوں سے شکست دیدی۔پورٹ الزبتھ کے سینٹ جارج پارک میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 267 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز ...

مزید پڑھیں »

تربیتی کیمپس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا،ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 5اضلاع میں 7مختلف کھیلوں کے لگائے گئے تربیتی کیمپس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے،ایک سال بعد ہمارے پاس تیارکھلاڑیوں کی نئی کھیپ موجود ہوگی، کیمپس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کا ڈیٹا تیار کیا جائے گا ، نئے کھلاڑی ...

مزید پڑھیں »

پرو ہاکی لیگ،پاکستان کی اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن اصلاح الدین نے 18رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلانکردیا.تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ایف آئی ایچ کے زیراہتمام پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے 38 کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرائلز لئےگئے.جس کے بعد چیئر مین سیلیکشن کمیٹی اصلاح الدین ...

مزید پڑھیں »

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 23جنوری سے شروع ہوگا

کنگسٹن (سپورٹس لنک رپورٹ) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 23 جنوری سے برج ٹائون میں شروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 23 سے 27 جنوری، دوسرا ٹیسٹ 31 جنوری سے 4 فروری جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 ...

مزید پڑھیں »

اسلام آباد فٹبال سپر لیگ 26جنوری سے شروع ہو گی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد فٹ بال سپر لیگ 26 جنوری سے اکبر فٹ بال گرائونڈ میں شروع ہوگی، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ لیگ میں اسلام آباد کی ٹاپ 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں روور کلب، ...

مزید پڑھیں »

آسڑیلیا اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 24جنوری سے شروع ہوگا

کولمبو (آن لائن) سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 جنوری سے ہو گا۔شیڈول کے مطابق سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 جنوری سے ہو گا اس سلسلے میں سری لنکا نے رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا ...

مزید پڑھیں »

قومی جوڈو چیمپئن شپ رواں سال مارچ میں ہو گی

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی جوڈو چمپئن شپ مارچ 2019ء میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں پاکستان آرمی ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان کے مطابق کوئٹہ میں شیڈول ایونٹ میں چاروں صوبے ، واپڈا ، نیوی ، پولیس ، اسلام آباد ، ...

مزید پڑھیں »

نواں رگبی ورلڈ کپ رواں سال سمتبر میں کھیلا جائیگا

ٹوکیو (آن لائن) نواں رگبی ورلڈکپ 2019 ء 20ستمبر سے جاپان میں شروع ہوگا ،ْانگلینڈ کو گروپ سی میں فرانس اور ارجنٹائن کا چیلنج درپیش ہو گا، دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ بی میں جنوبی افریقہ اور اٹلی کے آمنے سامنے ہو گی۔شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ 20 ستمبر سے 2 نومبر 2019ء تک جاپان میں کھیلا جائیگا ...

مزید پڑھیں »

پہلی انٹر کلب ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ ملتوی

راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام پہلی انٹر کلب ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی، نئے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔انٹر کلب ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز آج (اتوار سی) ہونا تھا مگر خراب موسم کے باعث ...

مزید پڑھیں »

حارث سہیل کی سپر لیگ فور میں شرکت مشکوک

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ٹیم کے ان فٹ بلے باز حارث سہیل کی پاکستان سپرلیگ فور میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ۔قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل گھٹنے کی انجری کے باعث جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز کھیلے بغیرواپس لوٹے تھے، ان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسکین کرایا گیا جس کی رپورٹ پی سی بی ...

مزید پڑھیں »