دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مشکوک بولنگ ایکش پر بھارتی بولر امباتی رائیڈو کو بولنگ کرنے سے روک دیا۔بھارت کے پارٹ ٹائم بولر امباتی رائیڈو کا بولنگ ایکشن 12 جنوری کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں مشکوک قرار دیا گیا تھا۔آئی سی سی نے امباتی رائیڈو کو بولنگ سے روکتے ہوئے 14 روز میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا تاہم بھارتی بولر نے اس دوران اپنا بولنگ ٹیسٹ نہیں کرایا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امباتی رائیڈو پر بولنگ کی پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک وہ اپنے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ نہیں دیتے اور ان کے بولنگ ایکشن کو قانونی قرار نہیں دیا جاتا۔آئی سی سی کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امباتی رائیڈو پر بی سی سی آئی کی اجازت سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بولنگ کرانے پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں ہے۔