پی ایس ایل فور،دو ترک کرکٹرز پشاور زلمی سکواڈ کا حصہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) اس وقت اپنے چوتھے سیزن میں داخل ہورہی ہے اور اب اس کا شمار دنیا کی کامیاب ترین ٹی ٹونٹی لیگز میں ہوتا ہے ۔پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن اگلے مہینے سے شروع ہورہا ہے جس میں اے بی ڈیویلیئرز ، کولن منرو اور شین واٹسن جیسے سٹار کرکٹرزایکشن میں نظر آئیں گے ،شائقین کرکٹ کے لیے یہ بات قابل حیرت ہوگی کہ اس سال دو ترک کرکٹرز بھی پی ایل ایل 4کا حصہ بنیں گے ، پاکستا ن سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ”وزیر اعظم عمران خان کا ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا ویژن قابل تعریف ہے،اس سال تر کی کے دو کرکٹرز پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے سکواڈ کا حصہ ہوں گے “،دونوں کھلاڑیوں کو انقرہ میں پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے کیمپ کے دوران منتخب کیا گیا تھا ۔پاکستان میں ترک سفیر مصطفی یر داکل نے پشاور زلمی کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں کرکٹ کا بخار زور پکڑ رہا ہے،یاد رہے کہ گزشتہ سال پشاور زلمی نے دو چینی کرکٹرز کو بھی اپنے سکواڈ میں شامل کیا تھا۔

error: Content is protected !!