سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کاسہ ماہی کیلنڈر جاری کردیا

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کاسہ ماہی کیلنڈر جاری کردیا۔ ڈی ایس او راولپنڈی شمس توحیدعباسی نے بتایاکہ سیکرٹری سپورٹس پنجاب فوادہاشم ربانی، ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ اورڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمدعلی کی ہدایت پر مختلف کھیلوں کا مجوزہ شیڈول تیار کیاگیاہے جس کے مطابق انڈر 19اور اوپن بیڈمنٹن آج 2ستمبر سے 7ستمبرلیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس، انٹرڈسٹرکٹ اتھلیٹکس ٹرائلز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد، یوم دفاع انڈر16اوراوپن ہاکی چیمپیئن شپ 4تا6ستمبر شہنازشیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی، انٹرکالجز سیون سائیڈ ہاکی چیمپیئن شپ 8ستمبر وقارالنساء ویمن کالج، ٹیبل ٹینس انڈر 16اوراوپن 28تا 30ستمبر، انٹرکلب راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپیئن شپ (انڈر16)4تا 9اکتوبر، مینز 21تا 31اکتوبر، کراٹے 4تا 7نومبر، آرچری اور بلائنڈ آرچری اوپن 10تا 15نومبر جبکہ فٹ بال کے مقابلے23تا 30نومبر 2021ء کو ہونگے۔

error: Content is protected !!