اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں جاوید آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان اسپورٹس کی۔موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جاوید آفریدی نے اس موقع پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ پشاور زلمی برطانیہ کی ٹی جی ایس کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال لیگ کا انعقاد کرے گی۔ لیگ میں انٹرنیشنل فٹبال اسٹارز شریک ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے لیگ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت اپنی اسپورٹس پالیسی اور ویژن کے تحت لیگ کے انعقاد میں مکمل تعاون کرے گی ۔وزیر اعظم عمران خان نے زلمی فاونڈیشن کے تحت ہونیوالی زلمی اسکول لیگ اور زلمی مدرسہ لیگ کے پروگرامز کو بھی سراہا۔ملاقات میں ٹی جی ایس گروپ کے سربراہ احمر کنور بھی موجود تھے۔