دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈیرن سیمی نے لاہور قلندر کو پی ایس ایل 4 کی سب سے مضبوط ٹیم قرار دے دیا، پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی تمام ہی ٹیمیں مضبوط ہیں، خاص کر لاہور قلندرز کی ٹیم بہت مضبوط ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ایک مرتبہ کی چیمپئن اور گزشتہ سیزن کی رن اپ ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل 4 کی سب سے مضبوط ٹیم سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ کی تمام ہی ٹیمیں مضبوط ہیں، خاص کر لاہور قلندرز کی ٹیم بہت مضبوط ہے۔ ڈیرن سیمی نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 4 کی سب سے مضبوب ٹیم قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں شروع ہو گا۔ایونٹ کے پہلے مرحلے کے مقابلے دبئی، شارجہ اور پہلی بار ابوظہبی میں بھی منعقد ہوں گے ، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 3 اور کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم فائنل سمیت 5 میچوں کی میزبانی کریگا۔دوسری جانب پاکستان کے بین الااقوامی شہرت کے حامل آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار اس بار پاکستان سپر لیگ کا ایک بھی میچ سپر وائز نہیں کریں گے۔علیم سرور ڈار 7 فروری کو جنوبی افریقا روانہ ہوں گے جہاں وہ 13 فروری سے جنوبی افریقا اور سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بطور امپائر خدمات سرانجام دیں گے۔21 فروری سے پورٹ الزبتھ کا دوسرا ٹیسٹ میچ بطور امپائر اپنے فرائض انجام دینے والے علیم ڈار جنو بی افریقا اور سری لنکا کے دو ٹیسٹ سپر وائز کر نے کے بعد بھارت کے شہر ڈیہرڈن روانہ ہوں گے جہاں وہ 28 فروری سے 10مارچ تک آئرلینڈ اور افغانستان کے 5 ون ڈے میچوں میں بھی امپائرنگ کریں گے۔