وسیم اکرم نے عالمی کپ جیتنے کیلئے بھارت کو فیورٹ قرار دیدیا

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ورلڈ کپ 2019ءکا ٹائٹل جیتنے کیلئے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا۔اپنے وقت کے بہترین سوئنگ باؤلر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کی سائیڈ ”ڈارک ہارس“ثابت ہوگی جو سرپرائز کر سکتی ہے البتہ پاکستانی ٹیم سے بہتر توقعات وابستہ کی جا سکتی ہیں جس کے پاس عالمی کپ جیتنے کا سنہری موقع ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بہترین پلیئرز کا گروپ موجود ہے اور یہ لوگوں کی بہت بڑی غلطی ہو گی کہ وہ پاکستانی ٹیم کو یکسر نظر انداز کردیں،پاکستان سپر لیگ نے قومی ٹیم کو بہترین کھلاڑی دیئے ہیں اور محمد حفیظ اور شعیب ملک کے علاوہ دیگرکھلاڑی ابھی نوجوان ہیں جس کا پاکستان کو فائدہ ہوگاکیوں کہ اس ٹیم کی فیلڈنگ بھی کافی بہتر ہوگئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شائقین پاکستانی ٹیم کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں جسے ان کی حمایت حاصل ہو گی لیکن بھارتی ٹیم بہرحال فیورٹ کہی جا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 30مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا اور ایونٹ کا فائنل لارڈز میں14جولائی کو کھیلا جائے گا، آسٹریلیا ایک مرتبہ پھر اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا

تعارف: newseditor