دبئی ( عبدالرحمن رضا سے )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کا آغاز آج سے ہو گیا ہے جس کے تمام میچوں کے دوران بدمزگی، سیاسی بینرز اور نعرے بازی روکنے کیلئے حکام نے حکمت عملی تیار کر لی ہےتفصیلات کے مطابق میچ کے دوران گراؤنڈ کو سیاسی اکھاڑا بنانے اور شائقین کو سیاسی نعروں سے باز رکھنے کیلئے حکام نے کئی اہم فیصلے کئے ہیں جن کے مطابق شائقین کرکٹ کو میچز کے دوران سیاسی بینرز اور غیر متعلقہ پلے کارڈز لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی سیاسی نعرے لگانے پر ایسے افراد کو گراؤنڈ سے باہر نکالنے سمیت انہیں جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہےسیاسی شعبدہ بازوں پر کڑی نظر رکھنے کیلئے اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور میدان سے باہر بھی گروہوں کی شکل میں نعرے لگانے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماضی میں بھی کرکٹ میچز کے دوران شائقین کو سیاسی نعرے لگاتے اور سیاسی پرچم تھامے دیکھا گیا تھااس مرتبہ بھی اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے جس کے باعث یہ اہم فیصلے کئے گئے ہیں واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلیں جائیں گے اور فائنل سمیت آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گی متحدہ عرب امارات کے تین شہر دبئی، ابوظہبی اور شارجہ 26 میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ فائنل سمیت 5 میچز کراچی کے نیشنل سٹیڈیم اور 3 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔